نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے ایران کے اسرائیل پر حملے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی واضح نیت بہت زیادہ تباہی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق جان کربی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے ایران نے اسرائیلی حملے کی وارننگ پہلے دی تھی۔ ایران سے پیغام ملا تھا لیکن کوئی وقت، ہدف یا ردعمل کی نوعیت شامل نہیں تھی۔امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل آج بہت مضبوط سٹریٹجک پوزیشن میں ہے۔
جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔