ہوم World بنگلادیشی حکومت کا 15 اگست کی چھٹی ختم کرنیکا اعلان

بنگلادیشی حکومت کا 15 اگست کی چھٹی ختم کرنیکا اعلان

0



(ویب ڈیسک) بنگلادیش کی عبوری حکومت نے ملک بھر میں 15 اگست کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق 15 اگست 1975 کو ہونے والے شیخ مجیب الرحمان کے قتل پر ہر سال  15 اگست کو ملک  میں یومِ سوگ منایا جاتا ہے، منسٹری آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ 15 اگست کی چھٹی منسوخ کیے جانے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ آزادی پر سیر سپاٹوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر! تفریحی مقامات تاحکم ثانی بند رکھنے کا حکم جاری

قبل ازیں بنگلادیشی عبوری حکومت میں داخلہ امور کے وزیر بریگیڈئیر  (ر) سخاوت حسین نے کہا کہ 15 اگست کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس تعینات کی جائے گی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی امن و امان میں خلل نہ ڈالے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version