ہوم World بھارت میں باپ کی طرف سے سنیپ چیٹ استعمال کرنے سے روکنے...

بھارت میں باپ کی طرف سے سنیپ چیٹ استعمال کرنے سے روکنے پر 16سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی

0



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں باپ کی طرف سے سنیپ چیٹ استعمال کرنے سے روکنے پر دلبرداشتہ ہو کر 16سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے شہر ڈومبیولی میں ہوا جہاں باپ نے اپنی بیٹی کو فون میں سنیپ چیٹ انسٹال کرنے سے منع کیا، جس پر رات کو لڑکی نے چھت کے پنکھے سے پھندہ لے کر زندگی ختم کر لی۔
مان پاڑا پولیس سٹیشن کے ایک آفیسر نے بتایا ہے کہ لڑکی کے باپ نے اس کے فون میں سنیپ چیٹ دیکھ کر ڈیلیٹ کر دی اور آئندہ اسے اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے سے سختی سے منع کر دیا۔ اگلی صبح جب گھر والے بیدار ہوئے تو لڑکی کی لاش اس کے کمرے میں چھت کے پنکھے سے لٹک رہی تھی۔پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version