ہوم World خاندان کا جوبائیڈن کو انتخابی دوڑ سے نہ نکلنے کا مشورہ

خاندان کا جوبائیڈن کو انتخابی دوڑ سے نہ نکلنے کا مشورہ

0



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن کے اہل خانہ نے ان پر زور دیا ہے کہ وہ مباحثے میں اپنی پریشان کن کارکردگی کے باوجود دوڑ میں شامل رہیں اور لڑتے رہیں جبکہ کچھ ارکان نے ان کے عملے پر تنقید کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اتوار کو کیمپ ڈیوڈ میں جو بائیڈن نے خاتون اوّل جل بائیڈن، اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ دن گزارا جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ جمعرات کی کارکردگی سے جنم لینے والے اضطراب پر کیسے قابو پایا جائے۔

اس بات چیت کے بارے میں معلومات رکھنے والے چار افراد نے اے پی کو بتایا کہ اگرچہ جو بائیڈن کے اہل خانہ یہ جانتے ہیں کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کتنی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم ان کا خیال ہے کہ وہ ریپبلکن کے ممکنہ امیدوار کو شکست دینے کے لیے بہترین شخص ہیں۔
ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ وہ مزید چار سال تک بطور صدر اپنے فرائض انجام دینے کے اہل ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version