ہوم World آسٹریلوی ارب پتی کا ٹائی ٹینک 2 جہاز بنانے کا اعلان تیاری...

آسٹریلوی ارب پتی کا ٹائی ٹینک 2 جہاز بنانے کا اعلان تیاری پر کتنی لاگت آئیگی؟ رقم جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

0



( 24 نیوز) آسٹریلوی پارلیمنٹ کے سابق رکن اور کان کنی کے شعبے سے منسلک ارب پتی کلیو پالمر نے ٹائی ٹینک کے طرز پر ایک بحری جہاز کا منصوبہ شروع کیا ہے جو اصل سے کئی گنا بہتر ہوگا اور دنیا بھر سے مسافروں کو ایک نئے  لگژری انداز سے لے جانے کیلئے لیس ہوگا۔ 

دنیا کے 732 ویں امیر ترین شخص کلائیو پالمر نے سڈنی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال کے شروع میں وہ ایک شپ یارڈ کو محفوظ بنانے اور جہاز کی تعمیر شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،  ان کا خواب ہےکہ ٹائٹینک II نامی جہاز بنائے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے  گارڈین کے  رپورٹ  کے مطابق پالمرپہلے ہی دو بار2012 اور 2018 میں  ٹائٹینک II پروجیکٹ شروع کر چکا ہے اور اسے روک چکا ہےلیکن پالمر  کا کہنا ہے کہ منصوبہ پہلے سے کہیں زیادہ حقیقی ہے کیونکہ “مجھے اب زیادہ رقم مل گئی ہے۔

پالمر کی کمپنی بلیو سٹار لائن کے جہاز کے منصوبہ بنیادی طور پر 1912 میں ڈوبنے والے جہاز ٹائی ٹینک  کو دوبارہ بنائیں گے، جس میں عظیم الشان سیڑھیاں، ایک تمباکو نوشی کا کمرہ، تھیٹر، کیسینو اور مختلف طبقوں کے مسافروں کے لیے کھانے کے کمرے شامل ہیں، جس میں تیسرے درجے کا کیفے ٹیریا بھی شامل ہےجبکہ  انتہائی مستند تجربہ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے لمبی میزوں پر سٹو اور میش پیش کریں گے۔

جہاز اور اس کے 9 ڈیکس کی ایک جامع 3D رینڈرنگ 835 کیبنز بنانے کے منصوبے کو ظاہر کرتی ہے جس میں فرسٹ کلاس کے لیے 383، سیکنڈ کلاس کے لیے 201 اور تیسرے درجے کے251 کمرے ہونگے ۔ 

ٹائٹینک II  جون 2027 تک متوقع ہے جو اپنا پہلا سفر  ساوتھمپٹن( انگلینڈ )سے نیویارک کے لیے روانہ ہوگاجبکہ اس میں سفر کے لیے ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔  

یہ بھی پڑھیں : ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا شکار خاتون کی اچانک موت





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version