ہوم World  آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون آزادی اظہار پر قدغن قرار

 آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون آزادی اظہار پر قدغن قرار

0



 آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون آزادی اظہار پر قدغن قرار

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا نے آن لائن مواد کنٹرول کرنے کا قانون منظور کرلیا،تاہم اپوزیشن جماعتوں نے قانون کو آزادی اظہار پر قدغن قرار دے دیا۔

سری لنکا کی پارلیمنٹ نے اکثریتی ووٹوں سے آن لائن مواد کنٹرول کا بل منظور کیا، بل میں آن لائن غیرقانونی مواد پوسٹ کرنے والے کو جیل کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

آن لائن مواد کی جانچ کے لیے پانچ رکنی کمیشن بنایا گیا ہے، سری لنکن حکومت کا کہنا ہے کہ قانون سائبرکرائم، بچوں سے زیادتیوں اور آن لائن فراڈ روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

اپوزیشن اور سماجی تنظیموں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر پابندی قرار دیا ہے۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version