ہوم World اب وقت آگیا کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے انتونیو گوتریس

اب وقت آگیا کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے انتونیو گوتریس

0



غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہےکہ اب وقت آگیا کہ جنگ بندی کی جائے یرغمالیوں کو رہا کیا جائے،وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔ 

تفصیلات کےمطاب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے رفح کراسنگ کا دورہ کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کے سامنے لانے کےلیے رفح آیا ہوں۔غزہ میں پہلے سے کہیں زیادہ انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے، امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے۔اسرائیل کو انسانی امداد کی رسائی پورے غزہ میں بلا روک ٹوک دینی چاہیے،  غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم ہو، اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اتنی اذیتوں میں نہیں دیکھا جاسکتا،ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ جنگ روکی جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version