تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیل نے اتحادی ملکوں کے 2 ریاستی حل کے مطالبےکو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے وزیر اعظم نیتن یاہو کی پیش کردہ قرارداد منظور کی جس میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بین الاقوامی کوشش کو مسترد کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کی پیش کردہ قرارداد پر اسرائیلی پارلیمنٹ کے 99 ارکان نے حمایت میں اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔