ہوم World اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی

0



(ویب ڈیسک) اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی “انروا” (UNRWA) پر پابندی کا بل منظور کرلیا۔

اسرائیل کی جانب سے اسرائیلی حکام اور ریلیف ایجنسی کے درمیان روابط پر پابندی، انروا سے تعلقات منقطع کرنے اور اسے دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ انروا کے عملے کو اسرائیل کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں پر جوابدہ ہونا چاہیے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں ابھی اور مستقبل میں پائیدارانسانی امداد دستیاب رہےگی، اسرائیل کو 48 گھنٹے کے جنگ بندی کے بدلے 4 یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز نہیں ملی۔

پابندی کے اسرائیلی اقدام پر اپنے ردعمل میں انروا کا کہنا تھا کہ ادارے پر پابندی فلسطینیوں کے مصائب کو مزید گہرا کرے گی، غزہ کے لوگوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : صدارتی انتخابات: واشنگٹن اور وینکوور میں بیلٹ باکس میں آتشزدگی، سینکڑوں ووٹ تباہ

اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا پر پا بندی پر امریکا کی جانب سے تشویش کا  اظہار کیا گیا ہے جبکہ برطانیہ نے بھی اسرائیلی پابندی کو غلط قرار دے دیا۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے اقوام متحدہ کے ریلیف ادارے پر پابندی کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطین نے پابندی کو یکسر مسترد کردیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version