ہوم World امریکا اور برطانیہ کی یمن کے مختلف علاقوں میں بمباری

امریکا اور برطانیہ کی یمن کے مختلف علاقوں میں بمباری

0



صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا اور برطانیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور حُدیدہ کے ایئرپورٹ سمیت مختلف شہروں کو نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ان حملوں میں ذمار شہر اور المسیرہ کو بھی نشانہ بنایا گیا،یمن کے حوثیوں کی جانب سے چلائے جا رہے المسیرہ ٹی وی نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے حملوں کے بعد مختلف شہروں سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں البتہ رپورٹ میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا۔ٹی وی نیٹ ورک کے مطابق اس دوران صنعا پر چار، حُدیدہ شہر کے جنوبی علاقوں اور ایئرپورٹ پر 7 حملے کیے گئے جبکہ ذمار شہر پر بھی حملہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ فلسطین بالخصوص غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یمن کے حوثیوں کی جانب سے نومبر سے اب تک عالمی سمندروں میں اسرائیل سمیت اس کے اتحادیوں کے مختلف جہازوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ان حملوں کے جواب میں امریکا اور برطانیہ کی جانب سے بھی جوابی حملے کیے گئے جس کے سبب تاجر اپنے جہازوں کو بحیرہ احمر اور نہر سوئز کے بجائے افریقہ کی جانب طویل راستہ طے کر کے لے جانے پر مجبور ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version