ہوم World امریکا کارگوشپ ٹکرانے سے پل ٹوٹ گیاجہاز آگ لگنے کے بعد ڈوب...

امریکا کارگوشپ ٹکرانے سے پل ٹوٹ گیاجہاز آگ لگنے کے بعد ڈوب گیامتعدد گاڑیاں دریا برد

0



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا میں پل سے کارگو شپ ٹکرانے کے باعث معروف پل ٹوٹ گیا جس کے باعث کئی گاڑیاں مسافروں سمیت دریا میں جا گریں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے فرانسس سکاٹ کے برج سے ایک بڑا کارگو شپ ٹکرایا جس سے پل کو بری طرح نقصان پہنچا اور پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق یہ حادثہ رات ڈیڑھ بجے پیش آیا ، پل سے ٹکرانے کے بعد کارگو شپ میں آگ لگی اور دریا میں ڈوب گیا ، پل ٹوٹنے سے اس پر چلنے والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں گری ہیں۔میری لینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق حادثے کے بعد دونوں طرف سے پل کی تمام لائنز بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version