واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا 50 پاونڈ وزنی بموں کی کھیپ جلد اسرائیل بھیجے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا بتانا ہے کہ مئی کے بعد سے اسرائیل کے لئے بھاری بموں کی کھیپ رکی ہوئی تھی۔امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے رفح آپریشن کے پیش نظراسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی روکی تھی۔بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کو 2ہزارپاونڈ وزنی بموں کی کھیپ تاحال معطل رہے گی۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔