ہوم World ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس بھی حادثے کا شکار...

ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس بھی حادثے کا شکار 3 افراد جاں بحق

0



(24نیوز) ایران میں چہلم امام حسینؓ کے روز ہی پاکستانی زائرین کے ایک اور بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 3 پاکستان جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی زائرین اربعین میں شرکت کیلئے ایران کے راستے عراق جا رہے تھے کہ گزشتہ رات شہر نیریز میں پاکستانی زائرین کی بس ٹرک سے جا ٹکرائی،حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ جاں بحق افراد میں ڈرائیور، کنڈیکٹر شامل ہیں، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک میں تکنیکی خرابی اور ڈرائیور سے گاڑی بےقابو ہوجانے کے سبب پیش آیا۔

 خیال رہے کہ 21 اگست کوایرانی شہریزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثے میں 28 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران ٹریفک حادثہ، زائرین کی میتیں آج وطن لائی جائیں گی





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version