ہوم World ایران کے اسرائیل کی طرف بھیجے گئے 99 فی صد ڈرون اور...

ایران کے اسرائیل کی طرف بھیجے گئے 99 فی صد ڈرون اور میزائل تباہ کر دیے: اسرائیلی فوج

0


اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بھیجے گئے99 فی صد ڈرون اور میزائل تباہ کر دیے گئے ہیں۔

اسرائیل کی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ “ایرانی حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔”

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیل پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کہا ہے کہ ایرانی ڈرونز اور میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درجنوں میزائلوں اور ڈرونز نے اسرائیلی ملٹری ٹارگٹس کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور انہیں تباہ کر دیا۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version