ہوم World ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی اجتماعی خودکشی جائے وقوعہ سے...

ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی اجتماعی خودکشی جائے وقوعہ سے ملنے والے ثبوت نے سب مفروضے غلط ثابت کر دیئے

0



(24 نیوز )انڈونیشیا میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی کثیر منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کراجتماعی خود کشی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر انڈونیشیا میں ایک باپ، ماں اور دو بچوں پر مشتمل ایک خاندان کی اجتماعی خودکشی کی ویڈیو کلپ گردش کر  رہی ہے ، جسے لیکر ہر کوئی پریشان اور اس ویڈیو سے متعلق حقائق جاننے کی کوشش کر رہا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مانیٹرنگ کیمرے میں محفوظ ہونے والے منظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 4افراد پر مشتمل ایک خاندان کو 21 منزلہ عمارت کی چھت پر جاتے ہوئے دیکھا گیا،پھر وہ سب عمارت کے اوپر سے کود گئے۔

پولیس چیف نے کہا کہ وہ اس واقعے کی “اجتماعی خودکشی” کے طور پر تفتیش کر رہے ہیں کیونکہ جب وہ گرے تو انہیں ایک رسی ملی جس سے ان سب کے ہاتھ باندھے ہوئے تھے،چاروں کی موت شمالی جکارتہ کے علاقے پینجارنگن میں 21ویں منزل سے چھلانگ لگانے کے فورا بعد ہوئی ،اس حادثے نے بڑے پیمانے پر ہنگامہ برپا کر دیا کیونکہ خود کشی سے مرنے والوں میں دو کم عمر بچے ہیں۔

انڈونیشی میڈیا نے مرنے والوں کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ 50 سالہ شخص، اس کی 52 سالہ بیوی، ان کی 15 سالہ بیٹی اور ان کا 13 سالہ بیٹا شامل ہیں۔ابھی تک اس حیران کن اور خوفناک واقعے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ البتہ پولیس اس کے مختلف پہلوﺅں پر تحقیقات کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :کوئلے کی کان میں حادثات، 12 افراد ہلاک





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version