ہوم World عیدالفطر پر 9 چھٹیاں عوام کی موجیں لگ گئیں

عیدالفطر پر 9 چھٹیاں عوام کی موجیں لگ گئیں

0



(24 نیوز) متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر پر رواں سال 9چھٹیاں متوقع ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے رہائشی عیدالفطر کے موقع پر ہفتے سے زائد چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کےلئے پر جوش ہیں، متحدہ عرب امارات حکومت نے عیدالفطر پر پبلک اور پرائیوٹ سیکٹرز میں 29رمضان سے 3شوال تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق عید الفطر کے تیسرے دن تک چھٹیاں ہوں گی، تاہم اگر 30روزے ہوتے ہیں تو عید 10اپریل کو ہوگی اور 29روزے ہونے کی صورت میں 9اپریل کو عید الفطر منائی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کیلئے درخواستیں طلب، فیس اور عمر کی حد کتنی؟ کونسی دستاویزات ضروری؟ جانیے

متحدہ عرب امارات میں 29مضان یعنی 8اپریل سے جمعے تک یعنی 3شوال، 12اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے چونکہ چھٹیوں سے پہلے اور بعد ہفتہ اتوار آ رہا ہے اس لئے متوقع چھٹیوں کی تعداد 9بن رہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version