(ویب ڈیسک )بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملیکا راجپوت کی گھر سےپھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق ملیکا راجپوت کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا،ملیکا راجپوت نے کنگنا رناوت کیساتھ فلم “ریوالور رانی” میں معاون اداکارہ کا کردار نبھایا تھا۔ ملیکا کا بھارتی سیاست سے بھی تعلق رہا تاہم بعد ازاں کچھ رہنماؤں کی جانب سے عصمت دری کی مبینہ حمایت پر بی جے پی کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :6نو منتخب آزاد ارکان اسمبلی کی مریم نواز سے ملاقات ، مکمل سپورٹ کا اظہار