ہوم World باڈی بیگ میں موجود لڑکی کی لاش نے حرکت شروع کردی مردہ...

باڈی بیگ میں موجود لڑکی کی لاش نے حرکت شروع کردی مردہ خانے کے عملہ کی دوڑیں لگ گئیں

0



گوئٹے مالا سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی امریکی کے ملک گوئٹے مالا کے ایک ہسپتال میں مردہ لڑکی اچانک زندہ ہو گئی، جس پر خوف سے مردہ خانے کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ گوئٹے مالا سٹی کے سین جوآن ڈی ڈیوس جنرل ہسپتال کے مردہ خانے میں پیش آیا۔ جہاں سٹاف کام کر رہا تھا کہ اچانک ایک باڈی بیگ میں بند لڑکی کی لاش نے حرکت کرنی شروع کر دی۔
لڑکی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ وہ شدید غذائی قلت کا شکار تھی اور مرگی کی مریض بھی تھی۔ اس کا جسم سوکھ کر کانٹا بنا ہوا تھا۔ ہسپتال میں علاج کے دوران اس کی بظاہر موت واقع ہو گئی اور ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیتے ہوئے مردہ خانے بھجوا دیا تاہم حقیقت میں وہ ابھی زندہ تھی، چنانچہ مردے خانے میں اس کا جسم حرکت کرنے لگا۔
باڈی بیگ میں بظاہر لاش کو حرکت کرتے دیکھ کر مردہ خانے کے عملے اوسان خطا ہو گئے اور وہ دوڑ کر باہر چلے گئے اور ڈاکٹروں کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ لڑکی کو فوری طور پردوبارہ ایمرجنسی روم میں منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version