ہوم Business پاکستان نے شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ آئی ایم ایف کو ارسال...

پاکستان نے شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ آئی ایم ایف کو ارسال کردی

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد  کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھجوا دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابقپاکستان نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام مکمل کرنے کے لیے26 میں سے 25 شرائط پر عملدرآمد مکمل کرکے رپورٹ آئی ایم ایف کو بھجوادی۔

صرف ایک شرط قومی اسمبلی نہ ہونے کے باعث نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاکستان پوسٹ، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے لاء میں ترمیم پر عمل نہیں ہوسکا تاہم نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ شرط بھی پوری ہوجائے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہناہے کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت ایک ارب دس کروڑ ڈالر مالیت کی آخری قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات نئی حکومت کے ساتھ متوقع ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version