ہوم World برطانیہ میں خالصتان تحریک کے حامیوں کی جان کو خطرہ ہے برطانوی...

برطانیہ میں خالصتان تحریک کے حامیوں کی جان کو خطرہ ہے برطانوی پولیس کی وارننگ

0



برطانیہ میں خالصتان تحریک کے حامیوں کی جان کو خطرہ ہے، برطانوی پولیس کی …

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں آباد خالصتان کے حامیوں کی جان کو  بھارت سے خطرات لاحق ہیں، اس حوالے سےبرطانوی  پولیس نے وارننگ بھی جاری کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے خالصتان کےحامیوں کوبھارت سےلاحق خطرات سے آگاہ کردیا ہے، پولیس نے اوتارسنگھ کھنڈاکی موت کی مزید تحقیقات کے مطالبےکے بعد وارننگ  جاری کی ہے،خالصتان تحریک کے لیے سرگرم اوتارسنگھ کھنڈا گزشتہ  جون میں پراسرار طور پر انتقال کرگئے تھے، جس کے چند روز بعد سکھ فار جسٹس کےکینڈا چیپٹر کے  رہنما ہردیپ  سنگھ نجر کو قتل کردیا گیا تھا۔لواحقین کوشبہ ہے کہ اوتارسنگھ کھنڈا کو بھی بھارت نے زہر دے کر ہلاک کیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version