ہوم Pakistan لاہور سےپی ٹی آئی کے امیدوار کو پولیس نے گرفتار کرلیا

لاہور سےپی ٹی آئی کے امیدوار کو پولیس نے گرفتار کرلیا

0



لاہور سےپی ٹی آئی کے امیدوار کو پولیس نے گرفتار کرلیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 166 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر خالد گجر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق خالد گجر کو 9 مئی کے گلبرگ تھانے کے مقد مے 1271/23 میں گرفتار کیا گیا۔ بھائی شبیر گجر کا کہنا ہے کہ خالد گجر سے کئی گھنٹوں سے رابطہ نہیں ہوا۔واضح رہے کہ خالد گجر کی کچھ عرصہ قبل زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت ہوئی تھی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنمائوں کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔ ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی ،فواد چودھری، حبا فواد ، خرم لطیف کھوسہ ،چودھری پرویز الہٰی اور صنم جاوید کو بھی الیکشن کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version