ہوم World برطانیہ کے شاہی گھوڑے نے سیاح کو کاٹ لیا

برطانیہ کے شاہی گھوڑے نے سیاح کو کاٹ لیا

0



(ویب ڈیسک)برطانیہ میں بادشاہ کے محافظ گھوڑے نے خاتون سیاح کو کاٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی شرٹ  میں ملبوس خاتون سیاح شاہی گھوڑے کے ساتھ تصویر بنوا رہی تھیں تو اچانک گھوڑے نے ان کے بازو پر کاٹ لیا جس کے بعد وہ چلائیں اور فوراََ لڑکھڑاتے ہوئے گھوڑے سے دور بھاگیں۔

جس کے بعد خاتون سیاح کو آس پاس موجود دیگر سیاحوں نے پکڑ کر سنبھالا لیکن درد کی شدت کی وجہ سے وہ زمین پر گر کر بے ہوش ہوگئیں۔

ویڈیو میں لوگوں کو گھوڑے کے نزدیک آنے پر خبردار کرنے کے لیے دیوار پر لگا ہوا سائن بورڈ بھی نظر آ رہا جسے خاتون سیاح نے نظر انداز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مدیحہ امام کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداح سیخ پا ہوگئے

واضح رہے کہ برطانیہ میں بادشاہ کی جان و مال کی حفاظت پر معمور  ان شاہی گھوڑوں کے ساتھ سیاحوں کو تصاویر کھینچنے کی اجازت ہے لیکن مسلح افسران سیاحوں کے ان گھوڑوں کے بہت زیادہ قریب آنے یا ان کے ساتھ توہین آمیز برتاؤ کرنے پر مداخلت کرتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version