ہوم World بنگلادیش میں عیدین اور درگا پوجا کی تعطیلات کا اعلان

بنگلادیش میں عیدین اور درگا پوجا کی تعطیلات کا اعلان

0



(ویب ڈیسک)بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے عید الفطر، عید الاضحیٰ اور درگا پوجا کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آئندہ سے عید الفطر کی تعطیلات 5 دن، عیدالاضحیٰ کی 6 دن اور شردیہ درگا پوجا کی تعطیلات 2 دن ہوا کریں گی،یہ بیان عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل کے آئندہ سال کیلئے عام تعطیلات کی فہرست کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔

قبل ازیں وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن نے تعطیلات میں توسیع کی تجویز دی تھی جسے اب ایڈوائزری کونسل نے منظور کر لیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بنگلادیش میں عیدین کیلئے 3 اور درگا پوجا کی ایک روز کی تعطیل ہوا کرتی تھی، بنگلادیش میں 5 اگست کو شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد ملک میں عبوری حکومت قائم کی گئی ہے جس کے سربراہ نوبیل انعام یافتہ بینکار محمد یونس ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version