ہوم World بنگلا دیش کے طلبہ مظاہرین کا اپنی جماعت بنانے کا فیصلہ

بنگلا دیش کے طلبہ مظاہرین کا اپنی جماعت بنانے کا فیصلہ

0



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے طلبہ مظاہرین نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں طلبہ نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا۔ 

اپنے انٹرویوز میں طلبہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ اپنی اصلاحات کو برقرار رکھنے کےلیے اپنی پارٹی بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ 
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا مقصد پچھلے 15 سالوں کے دوران ہونے والی حکمرانی کے طرز عمل کو دوبارہ نہ دہرانا ہے۔دوسری جانب مشیر خارجہ توحید حسین نے کہا ہے کہ طلبہ نے ابھی تک ٹیکنوکریٹس سے اپنے سیاسی منصوبوں پر بات نہیں کی۔”سیاسی منظر نامے کو بدلنا ہے کیونکہ ہم نے بنیادی طور پر نوجوان نسل کو سیاست سے باہر کر دیا ہے۔”





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version