ہوم World بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف کے امریکا داخلے پر پابندی عائد

بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف کے امریکا داخلے پر پابندی عائد

0



(24 نیوز )امریکا نے بنگلا دیش کے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عزیزاحمد کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزام میں سابق جنرل عزیز احمد کی امریکہ داخلے پر پابندی لگائی، امریکا کا کہنا ہے کہ سابق جنرل نے بنگلادیش کے عوامی اورجمہوری اداروں کو کمزور کرنے میں کردارادا کیا۔عزیزاحمد عوامی عمل میں مداخلت کرکے بدعنوانی میں ملوث رہے،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سابق جنرل نے اپنے بھائی سے مل کر فوجی معاہدوں کے نامناسب اجرا کویقینی بنانے کے لئے کام کیا۔سابق جنرل عزیز احمد نے اپنے ذاتی فائدے کیلئے سرکاری تقرریوں کے عوض رشوت وصول کی، ترجمان کے مطابق امریکا بنگلا دیش میں حکومتی خدمات کومزید شفاف بنانے کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی جیل سے رہا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version