ہوم World بچوں کو دیکھ کر پڑھائی کا شوق پیداہوا 63سالہ خاتون نے گریجوایشن...

بچوں کو دیکھ کر پڑھائی کا شوق پیداہوا 63سالہ خاتون نے گریجوایشن کرلی

0



ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی خاتون ھدی العبیدا نے بالاخر 40 برس بعد 63 سال کی عمر میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کر لی۔
خاتون شادی کے بعد پڑھائی سے کنارہ کشی اختیار کر کے امورخانہ داری میں مصروف ہو گئی تھیں۔
الاخباریہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے’ھدی العبیدا‘ نے بتایا گریجوایشن آنرز کرنے کا شوق اپنے بچوں کو دیکھ کر آیا جب بچے یونیورسٹی جاتے اور راتوں کو پڑھا کرتے تو مجھے بھی یہ شوق ہوا کہ کیوں نہ میں بھی اس سلسلے کو دوبارہ بحال کروں جو 40 برس قبل منقطع ہو گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا ’ابتدا میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونلہ انگریزی کی تیاری مشکل تھی تاہم محنت اور شوق سے اس مشکل پرقابو پالیا‘۔
’فاؤنڈیشن ایئر کامیابی سے مکمل کیا اورسائیکلوجی میں گریجوایشن کی کیونکہ یہ مضمون میرا پسندیدہ تھا۔ اسی لیے اس کا انتخاب کیا‘۔
ھدی العبیدا نے بتایا ’میری اس کامیابی میں میرے شوہر کا بہت حصہ ہے۔ انہوں نے ہمیشہ میری پذیرائی اور مجھے ہمت دیتے رہے جب بھی میں کمزور پڑتی وہ مجھے سہارا دیتے تاہم میں نے بھی اپنے شوہر کی ہمیشہ قدر کی‘۔
’اگر کبھی انہیں کسی قسم کی دشواری ہوتی تو انہیں دلاسہ دیتی اور ہرممکن مدد وتعاون کرتی تھی‘۔
سعودی خاتون نے مزید کہا ’بعض اوقات باہر کی پریشانی سے تنگ آکر شوہر کا رویہ اچھا نہ ہوتا تو اسے کبھی محسوس نہیں کیا ۔میرے رویے کو دیکھ کر وہ بھی میرے قدردان ہو گئے اس طرح میری کامیابی کی منزل بھی مجھے مل گئی‘۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version