ہوم World بھارت، منی پور میں تشدد کا سلسلہ جاری، لاپتہ خاتون اور 2...

بھارت، منی پور میں تشدد کا سلسلہ جاری، لاپتہ خاتون اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

0


بھارت، منی پور میں تشدد کا سلسلہ جاری، لاپتہ خاتون اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

امپھال (اے پی پی) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں جاری تشدد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور رواں ماہ کے اوائل میں لاپتہ ہونے والی ایک خاتون اور دو کمسن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ لاشیں ضلع جریبام میں ایک دریا سے برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ افراد ان چھ میتی خواتین اور بچوں میں شامل تھے جو 7نومبر کو منی پورآسام سرحد کے قریب ایک فوجی آپریشن کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے، جبکہ کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والوں کو بھارتی پیراملٹری فورسزنے یرغمال بنارکھا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version