ہوم Pakistan گلگت بلتستان:دریا میں گرنے والی بس کے مسافروں کی تلاشافواج پاکستان کا...

گلگت بلتستان:دریا میں گرنے والی بس کے مسافروں کی تلاشافواج پاکستان کا سرچ آپریشن جاری

0



(24نیوز)  گلگت بلتستان میں پاک فوج اور پاکستان نیوی کے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم کا دریائے سندھ میں بہہ جانے والے  مسافروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے جو کہ تمام افراد کی تلاش تک جاری ہے گا۔

تفصیلات کے مطابق 12نومبر  کو 28 افراد پر مشتمل باراتیوں  کی بس جو کہ استور سے چکوال جارہی  راستے میں تھلیچی کے مقام پر دریائے سندھ میں جاگر ی ۔اب تک 15 لاشوں کو دریا سے نکالا جا چکا ہے جبکہ باقی مسافروں کی تلاش کیلئے افواج پاکستان  کا سرچ  آپریشن جاری ہے ،  افواج پاکستان کے ماہر غوطہ خور جدید آلات کا استعمال کر رہے ہیں ۔

پاک نیوی کی ٹیم کی مدد سے سرچ آپریشن میں مزید تیزی آئے گی ، افواج پاکستان  دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: دلہاسمیت 26افرادجاں بحق، دلہن شدید زخمی،کوسٹر حادثے کی سرکاری رپورٹ جاری

 
 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version