ہوم World بھارت میں ایک سالہ بچے نے زہریلے سانپ کو کاٹ کر ہلاک...

بھارت میں ایک سالہ بچے نے زہریلے سانپ کو کاٹ کر ہلاک کردیا

0



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک سالہ بچے نے کاٹ کر زہریلے سانپ کو ہلاک کر ڈالا اور خود معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ حیران کن واقعہ ریاست بہار کے شہر گیئا کے ایک مضافاتی گائوں میں پیش آیا ہے جہاں بچے نے سانپ کو کھلونا سمجھ کر پکڑ لیا اور اسے دانتوں سے کاٹ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔
بچے کے والدین نے اسے سانپ کو کاٹتے ہوئے دیکھا تو اسے فوری طور پر ہسپتال لے گئے جہاں ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹر بھی حیران تھے کہ بچے میں سانپ کے زہر کا نام و نشان نہ ملا تھا اور بچہ بالکل محفوظ تھا۔سوشل میڈیا پر اس بچے اور اس کے ہاتھوں مرنے والے سانپ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کمنٹس میں حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ریاست بہار میں ہی ایک آدمی نے سانپ کو دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا تھا۔ سانپ نے اس آدمی کو سوتے میں کاٹ لیا ، جس پر آدمی درد سے بیدار ہو گیا اور سانپ کو دیکھ لیا۔ اس نے غصے میں سانپ کو پکڑ کر دانتوں سے ہی کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ یہ آدمی بھی علاج کے بعد صحت مند ہو گیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version