ہوم World ترکیہ: پارلیمنٹ میں اراکین کی ایک دوسرے پر مکےبرسادیئے

ترکیہ: پارلیمنٹ میں اراکین کی ایک دوسرے پر مکےبرسادیئے

0



انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک پارلیمنٹ میں بحث کے دوران اپوزیشن جماعت ورکرز پارٹی آف ترکیہ اور حکمران جماعت اے کے پارٹی کے اراکین نے بدترین ہنگامہ آرائی کی اور ایک دوسرے پر مکے برسائے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک پارلیمنٹ میں اس وقت ہنگامہ آرائی ہوئی جب اپوزیشن کے رہنمانے حکومت کے خلاف احتجاج کے الزام میں قید اور منتخب رکن کو اسمبلی میں بلانے کا مطالبہ کیا اور اس پر حکمران جماعت اے کے پارٹی کے رکن نے ان پر حملہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکمران جماعت کے رکن اسمبلی نے اپوزیشن رکن احمد سک کو مکا مارا، جس کے بعد دیگر کئی اراکین بھی جمع ہوگئے اور بیچ بچاؤ کی کوشش کی جبکہ متعدد رہنما آپس میں گتھم گتھاہوگئے اور ویڈیو میں سپیکر کے پوڈیم کی سیڑھیوں پر خون بھی نظر آرہا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version