ہوم World تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے سالانہ تنخواہ لینے والے شخص نے اچھے کھانے...

تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے سالانہ تنخواہ لینے والے شخص نے اچھے کھانے کی خاطر نئی جگہ پر نوکری ڈھونڈنی شروع کردی

0



تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے سالانہ تنخواہ لینے والے شخص نے اچھے کھانے کی خاطر نئی …

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی ملازمت کی تلاش میں لوگ تنخواہ، مراعات اور آفس کے ماحول وغیرہ کو ترجیح دیتے ہیں مگر ایک شخص کا نوکری کا اشتہار انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں اس آدمی نے حیران کن طور پر ایسی جگہ نوکری کی خواہش ظاہر کی ہے جہاں پروٹین سے بھرپور کھانا ملتا ہو۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس شخص نے کیریئر سے متعلق بحث و مباحثے اور اشتہارات دینے کے پلیٹ فارم ’گریپ وائن‘ (Grapevine)پر اشتہار دیا ہے، جس کا سکرین شاٹ گریپ وائن کے بانی سومیل ترپاٹھی نے اپنے ایکس اکائونٹ پر پوسٹ کیا ہے۔ 

اشتہار میں اس آدمی کی ترجیح کے علاوہ اس کی موجودہ ملازمت پر تنخواہ بھی انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ اس آئی ٹی پروفیشنل نے اشتہار میں لکھا ہے کہ وہ اپنی موجودہ ملازمت سے سالانہ ساڑھے 43لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 1کروڑ 46لاکھ 50ہزار پاکستانی روپے) تنخواہ لے رہا ہے اور صرف کھانے کی وجہ سے ملازمت تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
سومیل ترپاٹھی اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ میں نے آج ایسا شخص نہیں دیکھا جو اپنی ترجیحات اور مستقبل کے انتخاب کے متعلق اتنا واضح ہو۔ یہ شخص صرف اچھے کھانے کے لیے نئی نوکری چاہتا ہے۔ سومیل ترپاٹھی کی یہ پوسٹ بہت وائرل ہو رہی ہے، جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version