ہوم World جرمنی کو کرسمس مارکیٹ کے حملہ آور سے متعلق خبردار کردیا تھا...

جرمنی کو کرسمس مارکیٹ کے حملہ آور سے متعلق خبردار کردیا تھا سعودی عرب

0



جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے کہا ہے کہ جرمنی کو کرسمس مارکیٹ میں لوگوں پر گاڑی چڑھانے والے شخص سے متعلق خبردار کردیا تھا۔

غیرملکی خبرایجنسی نے سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جرمن حکام کو حملہ کرنے والے شخص سے متعلق معلومات فراہم کر دی تھیں۔ سعودی شہری ڈاکٹر طلیب عبدل جواد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انتہا پسندانہ نظریات شیئر کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آورماہر نفسیات اور سائیکوتھراپی ہے جو جرمنی کے انتہا پسند گروپ سے ہمدردی رکھتا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے حملے کی مذمت کی ہے۔ 50 سالہ حملہ آور کے پاس جرمنی میں مستقل رہائش کا اجازت نامہ ہے اور وہ تقریبا 20 سال سے جرمنی میں رہائش پذیر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے۔

جرمنی کی کرسمس مارکیٹ میں شاپنگ میں مصروف لوگوں پر سعودی شہری نے گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version