ہوم World  جنوبی افریقہ کم عمر لڑکی سمیت 90 خواتین سے ریپ کرنیوالے شخص...

 جنوبی افریقہ کم عمر لڑکی سمیت 90 خواتین سے ریپ کرنیوالے شخص کو 42 بار عمر قید کی سزا   سنادی گئی

0



جوہانسبرگ(آئی ین پی)جنوبی افریقہ میں 9سال کی کم عمر لڑکی سمیت 90 خواتین سے ریپ کرنے والے شخص کو 42 بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق 40سالہ نکوسناتھی پھکاتھی نے 2012 سے 2021 کے درمیان جوہانسبرگ کے مشرق میں واقع کرہولنی اور اس کے اطراف میں اسکول کی طالبات کو نشانہ بنایا اور بچوں کو انہیں ریپ کرتے ہوئے دیکھنے پر مجبور کیا۔جوہانسبرگ ہائی کورٹ کی جج لیسگو ماکولوماکوے نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نکوسناتھی پھکاتھی کو جنسی، اغوا، چوری اور حملے سمیت دیگر الزامات پر 42 بار عمر قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

جج نے کہا کہ ہماری عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے جرم پر سزائیں دیں خاص طور پر جب اس میں نوجوان، معصوم، اپنا دفاع کرنے سے قاصر اور کمزور لڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔جج لیسگو ماکولوماکوے نے مزید کہا کہ متاثرین میں سے کچھ اسکول جا رہے تھے اور انہوں نے اسکول کی یونیفارم وردی پہن رکھے تھے، دیگر خواتین کام پر جا رہی تھیں، کچھ شکایت کنندگان کو ان کے گھر والوں کی موجودگی میں ان کے گھروں میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دیگر کو ایک ویران علاقے میں بند کر دیا گیا، ۔سرمئی رنگ کے ٹریک سوٹ پہن کر بیساکھیوں کے ساتھ عدالت میں موجود ملزم کو جب عدالت سزا سنا رہی تھی تو اس دوران انہوں نے اپنے چہروں کو بازوں میں چھپا رکھا تھا اور محض چند لمحوں کے لیے ہی جج کی جانب دیکھا۔

پولیس نے انہیں اس وقت ٹانگ میں گولی ماری تھی جب انہوں نے اپنی ڈرامائی گرفتاری کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔جنوبی افریقہ ریپ اور قتل سمیت پرتشدد جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح جیسے مسائل سے دوچار ہے اور پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل اور جون 2024 کے درمیان 9ہزار 309 ریپ کے واقعات ہوئے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں ان جرائم میں 0.6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

خواتین کے حقوق کے علمبرداروں یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ حکومت خواتین کے خلاف تشدد سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version