ہوم World روم میں 2025 کے مقدس سال کا افتتاح

روم میں 2025 کے مقدس سال کا افتتاح

0


  • پوپ فرانسس 2025 کے مقدس سال کا باضابطہ افتتاح کر رہے ہیںٕ۔
  • وہ عقیدت مندوں کو روم کی زیارت کی ترغیب دینے کے لیے کلیسا کی ایک قدیم روایت کو بحال کر رہے ہیں۔
  • منگل کو کرسمس سے ایک روز پہلے کے اجتماع کے آغاز پر، فرانسس سینٹ پیٹرز بسیلیکا کامقدس دروازہ کھول رہے ہیں
  • یہ روایت کے مطابق سال بھر کھلا رہے گا تاکہ روم آنے والے لگ بھگ 32 ملین زائرین اس سےگزر سکیں۔

پوپ فرانسس عقیدت مندوں کو روم کی زیارت پر مائل کرنے کے لیے کلیسا کی ایک قدیم روایت بحال کرتے ہوئے منگل کو 2025 کے مقدس سال کا باضابطہ افتتاح کر رہے ہیں۔ یہ افتتاح جرمنی میں کرسمس مارکیٹ کے حملے کے بعد سکیورٹی کے نئے خدشات کے دوران ہو رہا ہے ۔

کرسمس کی شام کی دعائیہ تقریب کے آغاز پر فرانسس سینٹ پیٹرز بسیلیکا کا مقدس دروازہ کھول رہے ہیں جو پورے سال کھلا رہے گا تاکہ روم جانے کے لیے متوقع 32 ملین زائرین وہاں سے گزر سکیں۔

مقدس سال یا جوبلی

مقدس سال، یا جوبلی کی کیتھولک عقیدے کے لوگوں کے لیے، گہری روحانی اہمیت ہے ۔ یہ زیارت ، ہم آہنگی ،روحانی بالیدگی اور جشن کا موقع ہے۔

پوپ فرانسس 20 نومبر 2016 کو ویٹیکن میں سینٹ پیٹرس بسیلیکا کا مقدس دروازہ بند کرنے کے بعد عقیدت مندوں کے پاس سے گزرتے ہوئے، فوٹو اے پی

مقدس 2025 کے اعزاز میں، لاکھوں زائرین اس اہم موقع میں شریک ہونے کے لیے روم اور اٹلی کے دوسرے مقدس مقامات پر پہنچ رہے ہیں۔

پہلا مقدس سال 1300 میں منایا گیا تھا، اور حالیہ دنوں میں یہ عام طور پر ہر 25 سے 50 سال بعد منایا جاتا ہے۔

آخری باقاعدہ جوبلی 2000 میں ہوئی تھی۔فرانسس نے 2015-2016 میں ایک خصوصی جوبلی کا اعلان کیا اور اگلی منصوبہ بندی 2033 میں ہے۔ ۔

ویٹی کن میں زائرین 28 دسمبر 1999 کو سینٹ پیتڑز بسیلیکا کے مقدس دروازے سے گزرنے کے لیے لائن میں کھڑے ہیں ، فوٹو اے پی

قیدیوں پر توجہ

فرانسس نے طویل عرصے سے قیدیوں کی خدمت کو اپنے فرائض منصبی کا خاصہ بنایا ہے، اور امید کے پیغام کے لیے وقف یہ مقدس سال بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔

درحقیقت، واحد دوسرا مقدس دروازہ جسے فرانسس اس سال ذاتی طور پر کھولیں گے ، روم کی ریبیبیا جیل کے چرچ میں واقع ہے، تاکہ خاص طور پر قیدیوں کو بہتر مستقبل کی امید دینے کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کرائی جائے

پوپ فرانسس 2 اپریل 2015 کو روم میں ربیبیا جیل کے چرچ میں داخل ہو رہے ہیں ، فوٹو اے پی۔

اتنے سارے لوگوں کی سیکورٹی کا کیا ہوگا؟

روم کے میئر رابرٹو گیلٹیری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے منصوبوں میں روائتی پولیسنگ اور ہائی ٹیک نگرانی دونوں طریقے شامل ہیں۔

روائتی پولیسنگ میں اطلاعات کے مطابق اضافی 700 افسر شامل ہوں گے جب کہ ہائی ٹیک نگرانی میں ڈرونز اور کلوزڈ سرکٹ کیمرے استعمال ہو رہے ہیں جو آرٹیفیشل انٹیلی جینس کی مدد سے ہجوم کے سائز اور بھیڑ کے پوائنٹس کو اصل وقت میں ٹریک کر سکیں گے ۔

ویٹی کن میں 16اگست 2016 کو نوجوان سینٹ پیٹرز بسیلیکا کے مقدس دروازے سے گزرنے کے لئےسینٹ پیٹرز اسکوائر پر لائن میں کھڑے ہیں،فوٹواے پی

روم کس طرح تیاری کر رہا ہے؟

روم نے مقدس سال کے لیے دو سال تک بھر پور تیاری کی ہے جس میں پبلک ورکس کے بڑے پراجیکٹس اور فنکارانہ تزئین و آرائش شامل ہے جو ایک ایسے موقع پر ہو رہی ہے جب یورپی یونین کے کووڈ 19 سے بحالی کے فنڈز کی مدد سے کچھ دوسرے پراجیکٹس بھی ترتیب دئے گئے ہیں ۔

زائرین کے لیے بھیڑ کو کم کرنے کی کوشش میں ویٹیکن نے انہیں سینٹ پیٹرز بسیلیکا کی زیارتوں کے لیے آن لائن ایڈوانس ریزرویشن کرانے کی اجازت بھی دی ہے۔

مقدس 2025 کا اختتام چھ جنوری 2026 کو ہو گا۔ اس کی آخری بڑی تقریب 14 دسمبر 2025 کو ہو گی۔

اس رپورٹ کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version