ہوم World دنیا کے امیر ترین آدمی کا خطاب  ایلون مسک  سے چھن گیااب...

دنیا کے امیر ترین آدمی کا خطاب  ایلون مسک  سے چھن گیااب اس کرسی پر کون براجمان اور کتنی دولت کا مالک ؟جانیے

0



(24نیوز) ایلون مسک 31 ارب ڈالر کے نقصان کے بعد دنیا کے امیر ترین شخص کے خطاب کھو بیٹھے اور اب  ایمازون کے مالک جیف بیزوس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین  شخص بن گئے ہیں۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق جیف بیزوس کی جائیداد میں رواں برس 23 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ان کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہوگئی جب کہ ایلون مسک کی جائیداد 31 ارب خسارے کے بعد 198 ارب ڈالر رہ گئی۔

ایمازون کے حصص کی قیمت میں رواں برس 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا جس میں جیف بیزوس کے شیئرز سب سے زیادہ ہیں جب کہ ٹیسلا کے حصص میں 24 فیصد کمی ہوئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version