ہوم World  دنیا کے امیر ترین شخص کا انوکھا اعلان ایسا کیوں کیا؟

 دنیا کے امیر ترین شخص کا انوکھا اعلان ایسا کیوں کیا؟

0



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )۔ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور انہوں نے آئندہ چند ہفتوں تک روزانہ ایک فرد کو 10 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔
جی ہاں واقعی دنیا کے امیر ترین شخص روزانہ 10 لاکھ ڈالرز ایک فرد کو دیں گے۔ان کی جانب سے یہ دولت امریکی صدارتی انتخابات کی سوئنگ ریاستوں کے ووٹرز میں تقسیم کی جائیں گی۔
اس حوالے سے سب سے پہلے اہم سوئنگ ریاست پنسلوانیا کے ایک رجسٹرڈ ووٹر کو ایلون مسک نے 10 لاکھ ڈالرز دیے۔
اس ووٹر کا انتخاب ایلون مسک کے تشکیل کردہ امریکا پیک گروپ نے قرعہ اندازی کے انداز سے کیا۔
ایلون مسک نے اس گروپ کو ڈونلڈ ٹرمپ کو واپس وائٹ ہاوس پہنچانے کے لئے قائم کیا ہے۔
ایلون مسک کو توقع ہے کہ اس انعامی رقم سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ ووٹرز کو انتخابی مہم کا حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔امریکی صدارتی انتخابات کا انعقاد 5 نومبر کو ہوگا۔
ایلون مسک کے گروپ کی پٹیشن پر دستخط کرنے والے افراد میں روزانہ کسی ایک کو 10 لاکھ ڈالرز تقسیم کئے جائیں گے۔
اس پٹیشن میں آزادی رائے اور اسلحہ رکھنے کے حق کی بات کی گئی ہے جبکہ ان پر دستخط کرنے والوں کو کانٹیکٹ تفصیلات بھی درج کرنا ہوں گی۔
اس سے قبل ایلون مسک نے ہر اس رجسٹرڈ ووٹر کو 47 ڈالرز دینے کی پیشکش کی تھی جو سوئنگ ریاستوں میں اس پٹیشن پر دستخط کرے گا۔
امریکی انتخابی قوانین کے مطابق اس طرح کی پیشکش قانونی ہے حالانکہ ایلون مسک کی جانب سے زیادہ تر رقم ممکنہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں میں تقسیم کی جائے گی۔
ایلون مسک حالیہ برسوں کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے پرزور حامی کے طور پر ابھرے ہیں اور انہوں نے جولائی میں امریکا پیک کو تشکیل دیا تھا تاکہ سابق صدر کی مہم کی سپورٹ کی جاسکے۔
اب تک وہ اس گروپ کو ساڑھے 7 کروڑ ڈالرز عطیہ کر چکے ہیں۔
ایلون مسک اس وقت 240 ارب سے زائد ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کی جانب سے خرچ کی جانے والی یہ رقم ان کی دولت کے سامنے معمولی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version