نئی دہلی(نیوز ڈیسک) انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر اور بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی جو حالیہ انتخابات کے نتائج کی شکل میں وزیراعظم نریندر مودی کے مضبوط ترین سیاسی حریف کے طور پر سامنے آئے ہیں وہ اپنی موجودہ سیاسی اور پارلیمانی حیثیت میں رواں ہفتے پہلی مرتبہ امریکہ کے3 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
“جنگ ” کے مطابق راہول گاندھی 8 ستمبر کو امریکہ پہنچیں گے جہاں وہ بھارتی کمیونٹی کے نمایاں شخصیات سمیت امریکی سیاستدانوں، بزنس لیڈرز، ٹینکو کریٹس اور میڈیا سے ملاقاتیں کریں گے۔ 9 اور 10 ستمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ان کی اہم ملاقاتیں شروع ہوں گی۔ گاندھی خاندان کے چشم وچراغ راہول گاندھی 5 مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں تاہم اس وقت وہ جس حلقے کی نمائندگی کر رہے ہیں اس سے قبل ان کی والدہ اور کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اس حلقے سے منتخب ہوچکی ہیں۔