کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس کی فوج کی جانب سے یوکرین کے علاقے میں میزائل حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی سما نے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین کے چیف پبلک پراسیکیوٹر اینڈری کوسٹن نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز اودیسا میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 19 اور زخمیوں کی تعداد 73 ہو گئی۔اودیسا فوجی انچارج اولیگ کیپر کے مطابق اس حملے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھنے والوں کے لئے اوددیسا میں آج قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔یوکرین صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ اودیسا میں روسی دہشت گردی اپنی سرزمین پر لوگوں کی حفاظت کی ضمانت نہ دے سکنے والے ایک دور میں اس دشمن کی کمزوری کی علامت ہے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ویڈیو پیغام میں اودیسا پر میزائل حملے پر ردعمل میں اس واقعے کو قابل نفرت حملہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ دو میزائل فائر کئے گئے۔