ہوم World سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر  گولڈی برار  امریکا میں...

سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر  گولڈی برار  امریکا میں قتل 

0



(24 نیوز )پنجابی سنگر سدھو موسے والا  کے قتل میں ملوث گینگسٹر گولڈی برار کو امریکا میں قتل کر دیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر گولڈی برار کو امریکا میں قتل کردیا گیا ہے،نامعلوم حملہ آوروں نے گولڈی برار اور اس کے ساتھی پر اُس وقت فائر کھول دیا جب وہ اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،گولڈی برار کا نام کینیڈا کی حکومت نے پچیس اہم ترین مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ گولڈی کے حریفوں آرش دلا اور لکبھیر کے گینگ کے ارکان نے  اس کے مبینہ قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم اس کے قریبی ساتھی اور جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی نے ابھی تک اس پر کوئی بیان نہیں دیا ہے،گولڈی برار کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی شمار کیا جاتا ہے  جبکہ سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری بشنوئی گینگ نے قبول بھی کی تھی ۔

واضح رہے کہ اسی بشنوئی گینگ نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رکھی ہے اور آج بھارتی اداکار کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ایک ملزم نے جیل میں خودکشی بھی کر لی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے مراکش حکومت کا بڑا اعلان





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version