ہوم Sports پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی سلیکشن ٹیم کے رکن وہاب ریاض ، محمد یوسف، عبدالرزاق اور بلال فضل نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کےمطابق کپتان بابراعظم ، ابرا احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث روف، حسن علی ، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان سکواڈ میں شامل ہیں ۔ 

پاکستان دس مئی کو ڈوبلن میں آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز میں ہوگا۔

سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یوسف کا کہناتھا کہ اسامہ میر اور زمان خان کی جگہ حسن علی اور حارث روف کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ، محمد رضوان پچھلی سریز میں فٹ نہیں تھے لیکن اب فٹ ہیں ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version