ہوم World سرکاری سکول میں استاد نے استانی اور رقیب ٹیچر کو قتل کردیا

سرکاری سکول میں استاد نے استانی اور رقیب ٹیچر کو قتل کردیا

0



(24 نیوز ) بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے سرکاری سکول میں ایک استاد نے فائرنگ کرکے 2 ساتھی ٹیچرز کو قتل کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مارلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑ کھنڈ کے ضلع گوڈا میں چترا سکول میں 42 سالہ ٹیچر روی رانجن نے خاتون ٹیچر 35 سالہ سوجاتا مشرا اور 40 سالہ استاد آدرش سنگھ کو قتل کردیا،بعد ازاں قاتل ٹیچر نے اسی بندوق سے خود کو بھی گولی مارلی جنھیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ معاملہ لو افیئر کا لگتا ہے۔

قاتل اور مقتول مرد ٹیچرز سکول کی ایک ہی خاتون ٹیچر سے محبت کرتے تھے۔پولیس کے بقول خاتون ٹیچر سوجاتا دوسرے ٹیچر آدرش میں دلچسپی رکھتی تھیں جس پر ٹیچر روی حسد کی آگ میں جلتا رہتا تھا،پولیس کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے سکول ہیڈماسٹر، اساتذہ اور طلبا سے تفتیش کی ہے۔ زخمی روی کا بیان بھی قلم بند کیا جائے گا جس کے بعد اصل حقیقت معلوم ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یکم رمضان المبارک کب ہوگا؟ماہرین نے تاریخ کا اعلان کر دیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version