ہوم World سعودی وزارت حج نے بھکاریوں کو روکنے کے لیے پاکستان کو خط...

سعودی وزارت حج نے بھکاریوں کو روکنے کے لیے پاکستان کو خط لکھ دیا

0



(ویب ڈیسک)سعودی وزارت حج نے پاکستانی وزارت مذہبی امور کو پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کے لیے خط لکھ دیا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت حج نے پاکستانی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا ہے کہ پاکستانی بھکاریوں کو نہ روکا گیا تو عمرہ زائرین اورحجاج کرام پر اثر پڑسکتا ہے،پاکستانی بھکاری سعودی عرب عمرے کے ویزے پر آتے ہیں جس کے لیے وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمرہ کروانے والے ٹریولز کو قانونی دائرے میں لایا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور نے پاکستانی بھکاریوں کو سعودی عر ب جانے سے روکنے کے لیے حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version