ہوم World سکھ شہری کوامریکہ میں قتل کرنے کی سازش پر بھارت سے جواب...

سکھ شہری کوامریکہ میں قتل کرنے کی سازش پر بھارت سے جواب طلب

0



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ نے اپنی سرزمین پرسکھ شہری کو قتل کرنے کی کوشش پر بھارت سے جواب طلب کرلیا۔
امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے آن لائن بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کے قتل کی کوشش کی گئی۔ اس سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔

نائب امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سکھ شہری کو قتل کرنے کی سازش پر بھارت سے بات کی ہے۔ بھارت نے امریکی تحفظات کا جواب دیا ہے۔ بھارت پر واضح کیا ہے کہ امریکہ اس معاملے پر جواب چاہتا ہے۔ بھارت سے کہا ہے کہ ہماری سرزمین پر سکھ شہری کے قتل کی کوشش کے معاملے پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے۔کرٹ کیمبل نے کہا کہ بھارتی حکام قتل کی سازش کے الزامات کے بعد ادارہ جاتی اصلاحات کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version