ہوم World شوہر کے دودھ میں پانی ملا کر فروخت کرنے پر بیوی نے...

شوہر کے دودھ میں پانی ملا کر فروخت کرنے پر بیوی نے طلاق مانگ لی

0



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شوہر کے دودھ میں پانی ملا کر فروخت کرنے پر بیوی نے طلاق مانگ لی۔

 انڈیا ٹائمز کے مطابق اس لڑکی کا تعلق آگرہ سے ہے، جس کی دو سال قبل ریاست راجستھان کے شہر راج کھیرا کے رہائشی شخص کے ساتھ ہوئی، جو دودھ فروش ہے۔لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر روزانہ دودھ میں پانی ملا کر فروخت کرتا ہے۔ جب لڑکی نے اپنے شوہر کو اس حرکت سے منع کیا تو اس نے الٹا اس کے ساتھ جھگڑا شروع کر دیا۔ ایک دن زیادہ تلخ کلامی ہونے پر لڑکی روٹھ کر اپنے میکے چلی گئی اور طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ ’’میں ایسے شخص کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی جو لوگوں کو دھوکا دے رہا ہے اور ملاوٹ والا دودھ بیچ کر ان کی صحت سے کھلواڑ کر رہا ہے۔ مجھے ایسی فراڈ کی کمائی نہیں چاہیے۔ ‘‘





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version