ہوم World شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے لیڈر کے ہوٹل کو آگ لگادی...

شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے لیڈر کے ہوٹل کو آگ لگادی گئی13افراد ہلاک

0



جاشور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلادیش کے شہر جاشور میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوٹل کو آگ لگانے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوٹل زبیر انٹرنیشنل مبینہ طور پربنگلا دیش کی سابق مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی ڈسٹرکٹ عوامی لیگ کی جنرل سیکرٹری شاہین چکلدار کی ملکیت ہے۔

جیشور جنرل ہسپتال ایک سپروائزر ہارون الرشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں آگ لگنے کے واقعے میں اب تک 13 لاشیں ملی ہیں۔

جاشور فائر سروس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم مامون نے بتایا کہ ہوٹل میں آگ شام 4 بجے کے قریب لگی۔انہوں نے کہا کہ شام 7 بجے تک آگ مکمل طور پر قابو میں نہیں آئی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version