عالمی عدالت غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کے مقدمے کا فیصلہ کل سنائے گی
دی ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی عدالت غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کے مقدمے کا فیصلہ کل سنائے گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف درخواست دائر کی تھی کہ نیتن یاہو کی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 17 ججوں کا پینل اسرائیل کے خلاف درخواست کا فیصلہ کل بروز جمعہ سنائے گا۔
جنوبی افریقہ نے درخواست میں اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی استدعا کی تھی، عالمی عدالت مذکورہ درخواست پر فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق کل شام 5 بجے سنائے گی۔