عراق میں امریکہ کا ایک اور ڈرون حملہ
بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق میں امریکہ نے ایک اور ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں مقامی حزب اللہ کا سینئر کمانڈرجاں بحق ہو گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بغداد میں ایک گاڑی کو ڈرون طیارے نے نشانہ بنایا جس کے سبب کتائب حزب اللہ کا سینئر رہنما جاں بحق ہوا جو امریکی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔
امریکی فوج کی جانب سے مقامی حزب اللہ کمانڈر کا نام نہیں بتایا گیا تاہم خبررساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ جاں بحق ہونیوالے کمانڈر کا نام ابو باقر السعدی ہے۔