ہوم World عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں: جو بائیڈن فلسطین...

عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں: جو بائیڈن فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور

0



نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیویارک میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب، مصر، اردن اور قطر سمیت دیگر تمام عرب ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عرب ممالک مستقبل کے معاہدے میں اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔
تقریب میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی شریک ہوئے۔
امریکی صدر کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی اور مظاہرین کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کی امداد میں کٹوتی کا مطالبہ کیا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version