محکمۂ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ ملک میں 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظرآنے کے امکانات ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی، جبکہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، جس کے باعث 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے البتہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔