ہوم World عمران خان نے اداکار شاہ رخ خان کو ڈانٹا کیوں تھا؟ بڑا...

عمران خان نے اداکار شاہ رخ خان کو ڈانٹا کیوں تھا؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

0


مشہور بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اُن پر غصہ ہو گئے تھے۔ تاہم اداکار نے عمران خان سے اس واقعے کا شکوہ بھی کیا تھا۔

بالی ووڈ کے کنگ سمجھے جانے والے اداکار شاہ رخ خان، ایک وقت تھا جب وہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا آٹو گراف لینے کے لیے منتظر تھے، تاہم ان کا یہ انتظار اُس وقت حیرت میں بدل گیا جب عمران خان ان پر غصہ ہو گئے۔

2016 میں اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ عمران خان سے ملنا چاہتے تھے، ان کی خواہش تھی کہ وہ زندگی میں ایک بارعمران خان سے ملیں۔

تاہم ان کی زندگی کی عمران خان سے پہلی ملاقات ہی ایسی ہوئی کہ وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میرا فین مومنٹ، ایک طرح سے منفی ثابت ہوا، میں میچ کے بعد عمران خان کا آٹوگراف لینے کے لیے کھڑا تھا، کہ کب وہ آئیں اور اسٹیڈیم میں ہی ان سے آٹو گراف لے لوں، تاہم وہ آؤٹ ہو گئے تھے اور واپس پوویلین کی جانب لوٹ رہے تھے۔

ایسے میں اداکار آٹوگراف کے لیے آگے بڑھے تو عمران خان شاہ رخ خان پر ہی غصہ ہو گئے۔

جبکہ سینئر صحافی حامد میر کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب ہم جوانی کے دور میں تھے تو مجھے عمران خان صاحب بطور کھلاڑی بے حد پسند تھے۔ مجھے ان سے دلی میں ملاقات کا موقع ملا تھا مگر وہ غصہ ہو گئے تھے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ میری پہلی ملاقات تھی عمران خان سے بطور مداح۔ اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے بعدازاں عمران خان صاحب سے اس بارے میں 3 سال بعد شکایت بھی کی تھی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version